ایدھی 19 سال کی عمر میں پاکستان آئے
کراچی (ویب ڈیسک) عبدالستار ایدھی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک مرتبہ بانٹوا کے مسلمانوں سے خطاب کیلئے آئے جہاں ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تقریر کے دوران فلک شگاف نعرے لگائے اور انہیں پارٹی فنڈز کے لیے جمع کی گئی رقم بھی پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ والد نے کہا کہ ہمیں بہتر مستقبل کیلئے پاکستان چلے جانا چاہیے اور انہوں نے برادری کے بہت سے لوگوں کو بھی اس بات پر آمادہ کیا۔ چھ ستمبر 1947 کو میمن برادری کے چار ہزار افراد کے ساتھ وہ کراچی جانے کے لیے سوار ہوئے ۔ اس دوران پانچ روز تک سوکھی روٹی کھائی اور کشتیوں میں بیٹھ کر براستہ بحیرہ عرب کراچی کے ساحل پر پہنچے ، اس وقت میری عمر 19 سال تھی۔
