قندیل بلوچ کی بے باک ویڈیو،مغربی ماڈلز کو بھی پیچھے چھوڑدیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان میں مفتی عبدالقوی کے ساتھ سامنے آنے والی بے تکلف سیلفیوں سے تنقید کاسامنا کرنے والی قندیل بلوچ کی رمضان کا اختتام ہوتے ہی ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔
آریان خان نامی غیر معروف ماڈل کے ساتھ فلمائے گئے اس ویڈیو گانے میں قندیل بلوچ نے لباس کے انتخاب میں مغرب کی کئی انتہائی بے باک ادکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔گانے میں پہنے گئے انتہائی مختصر لباس ،غیر معیاری شاعری اور بولڈ سٹیپس نے ان کے گانے کو مزید متنازعہ کردیا ۔
سوشل میڈیا کی سکینڈل کوئین قندیل بلوچ اور آریان کے اس گانے کو یوٹیوب سمیت سماجی رابطہ کی مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا گیا ہے جہاں اب تک سینکڑوں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں جن میں سے بیشتر نے ویڈیو کے حوالے سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ کئی افراد نے اسے سستی شہرت کے حصول کی بھونڈی کوشش قرار دیا ہے۔
