شرمناک ترین واقعہ ، محبوبہ کے صندوق میں دم گٹھنے سے نوجوان جاں بحق

شرمناک ترین واقعہ ، محبوبہ کے صندوق میں دم گٹھنے سے نوجوان جاں بحق
شرمناک ترین واقعہ ، محبوبہ کے صندوق میں دم گٹھنے سے نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک )محبوبہ کے گھرمیں موجود صندوق میں دم گھٹنے سے نوجوان دم توڑگیاجس کی تصدیق پولیس نے بھی کردی، خاتون خانہ نے مبینہ طورپر اسے صندو ق کے اندر بند کردیاتھا۔ ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک کے مطابق خاتون کے سسر اور دونوں دیوروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لنگرسرائی کے 22سالہ مشتاق احمد بلوچ (فرضی نام)کے اپنی کزن صائمہ بی بی(فرضی نام) کیساتھ ناجائز تعلقات تھے ، خاتون کا شوہرکام کے سلسلے میں کراچی چلاگیا جس کے بعد ہفتے کی رات کو تقریباً11بجے مشتاق بلوچ اپنی کزن سے ملنے اس کے گھر پہنچ گیالیکن رات کے کسی پہر گھر کے تمام لوگ جاگ گئے اور اکٹھے ہوکر خاتون سے اس کے کمرے کا دروازہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے دوست سے کہاکہ جلدی میں صندوق میں گھس جائے اور باہر سے تالالگادیا، جب خاتون کے سسرال والے کمرے میں داخل ہوئے تو الزام لگایاکہ اپنے ’عاشق‘ کو چھپادیاہے لہٰذا وہ اس کا انتظار کریں گے لیکن چند ہی لمحوں میں صندوق میں موجودنوجوان کا دم گھٹنے لگاتواس نے صندوق کھٹکھٹانا شروع کردیا اور مدد کیلئے چیخناشروع کردیالیکن کسی نے صندوق نہیں کھولاجس کے بعد 15منٹ کے اندرہی اس کی موت ہوگئی ۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق تھانہ صدر مظفر گڑھ کے ایس ایچ او محمد ادریس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردیا۔ پوسٹمارٹم کرنیوالے ڈاکٹر اکبرچانڈیا نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایاکہ دم گھٹنے سے نوجوان کی موت ہوئی ،اگر کوئی بھی شخص بروقت صندوق کھول دیتا تو اس کی جان بچائی جاسکتی تھی ۔
پولیس کے مطابق صائمہ بی بی شادی شدہ اور دوبچیوں کی ماں ہے جبکہ بلوچ بھی شادی شدہ تھا جس کی ایک بیٹی ہے ۔ یادرہے کہ شناخت چھپانے کیلئے دونوں کے فرضی نام لیے گئے ہیں ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ایک ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ نوجوان اس کی بھابھی کو ملنے آیا تھا اور صندوق میں چھپا ہوا تھا۔

مزید :

مظفرگڑھ -