نوازشریف سے شہباز شریف کی ملاقات،صحتیابی پر گلدستہ پیش کیا

نوازشریف سے شہباز شریف کی ملاقات،صحتیابی پر گلدستہ پیش کیا
نوازشریف سے شہباز شریف کی ملاقات،صحتیابی پر گلدستہ پیش کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف کی لندن سے واپسی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقا ت کے دوران کامیاب آپریشن کے بعد صحتیابی پر شہابزشریف نے وزیراعظم کو گل دستہ پیش کیا۔
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شہباز شریف نے پنجاب میں جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے گزشتہ اڑتالیس روز تک لندن میں مقیم رہے جہاں ان کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی ۔سرجری کے بعد علاج کی تکمیل تک وہ اڑتالیس روز کیلئے وہیں مقیم رہے اور مکمل صحتیاب ہونے اور ڈاکٹرز کی جانب سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد گزشتہ روز ہفتہ کو وطن واپس پہنچ گئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -