بھارتی ریاست کیرالہ میں فاسٹ فوڈ پر ساڑھے 14 فیصد ’موٹاپا ٹیکس ‘ عائد
نئی دہلی/ کراچی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت نے غیر ملکی ریسٹورنٹس کے برگرز ، پیزااور دیگر فاسٹ فوڈ پر ساڑھے 14 فیصد ’ماٹاپا ٹیکس ‘ عائد کرنے کی تجویز دی ہے جسے فاسٹ فوڈ کی صنعت کے عہدیداروں نے نقصان دہ قرار دیا تاہم بعض افراد کا کہنا ہے کہ ٹیکس صارفین تک منتقل نہیں کیا جائے گا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پیزاہٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اونیت ورمانے کہا کہ حکومتی اقدام کا روبار دوست ماحول فراہم نہیں کرے گا، یہ منظم کاروبار ختم کرنے کے مترادف ہے تاہم ہم سارا بوجھ صارفین پر نہیں ڈال سکتے۔ میڈونلڈ انڈیا کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ بجٹ تجویز کی تفصیلات پڑھ کر ہی کوئی تبصرہ کریں گے۔ فاسٹ فوڈ صنعت کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے نفاذ سے حکومت صارفین کیلئے اس چیزوں کو مزید مشکل بنا رہی ہے ، ٹیکس عائد ہونے سے فاسٹ فوڈ کے صرف کرنے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
