عامر خان فلم’سلطان ‘دیکھ کر زارو قطار رو پڑے
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے انتہائی ہر دلعزیز اور مشہور عامر خان اپنے قریبی دوست سلمان خان کی فلم”سلطان“ دیکھ کر زاروقطار روپڑے۔تفصیلات کے مطابق عامر خان کا شمارفلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے بڑے بڑوں کو چونکا کر رکھا دیا لیکن اب کی بار وہ سلمان خان کی اداکاری دیکھ کر خود روپڑے ہیں ۔
فلم”سلطان“ دیکھنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہناتھا کہ سلطان بہترین فلم ہے جس میں سلمان نے اپنے کردار کو بہترین انداز میں ادا کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کا دوسرا ہاف دیکھتے ہوئے وہ اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور زارو قطار روپڑے جب کہ کئی مناظر پر خوب ہنسی بھی آئی۔عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کوفون کرکے مبارک باد بھی پیش کی جب کہ انہیں امید ہے کہ سلطان باکس آفس پر کئی ریکارڈ اپنے نام کرے گی۔
