A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

حلقہ 3 میرپورشہر سے پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اسمبلی مرزا افضل کا بیرسٹر سلطان محمود کی حمایت کا اعلان

حلقہ 3 میرپورشہر سے پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اسمبلی مرزا افضل کا بیرسٹر سلطان محمود کی حمایت کا اعلان

Jul 10, 2016 | 19:12:PM

میرپور(آن لائن) میرپورتعلیمی بورڈ کے سابق چئیرمین و حلقہ 3 میرپورشہر سے پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اسمبلی مرزا افضل نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔اس بات کا اعلان انھوں نے اپنی رہائشگاہ پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔اس موقع پراس بات پر بھی اتفاق رائے کیا گیا کہ ملکر کر میرپور کے مسائل حل کئے جائیں گے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگارمہیا کرنے، میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپور ٹ کی تعمیر ، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے ملکر جدوجہد کی جائے گی۔

دریں اثناء میرپور میں میں سیکٹر B-1 میں پی ٹی آئی کشمیر کے رہنماء انجم چوہان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جس طرح بیرون ممالک میں ملین مارچز کی کامیابی کے لئے بیرون ممالک میں مقیم کشمیریوں نے میرا ساتھ دیا اسی طرح بیرون ملک آباد کشمیر میری انتخابی مہم چلانے کے لئے آزاد کشمیر آرہے ہیں۔میں نے جس طرح مسئلہ کشمیر کا عالمی سطح پر اجاگر کیا اسی طرح آزاد کشمیر بالخصوص میرپور کے مسائل کو حل کرانے کے لئے بھی اپنی جدوجہد کرونگا۔جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت نے مسلم لیگ ن کے ساتھ ملکر میرپور کے وسائل پر شب خون ماراان لوگوں کو شکست فاش دینے کے لئے میرپور کے عوام میرا ساتھ دیں تاکہ میں میرپور کے عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کروں۔

مزیدخبریں