مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر پاکستان کاشدیداحتجاج

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر پاکستان ...
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر پاکستان کاشدیداحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(یو این پی)پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پرشدیدمذمت کی ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ برھان وانی اور درجنوں دیگر کشمیریوں کی شہادت قابل مذمت ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے یہ اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کوحق خودرادیت سےدستبردار نہیں کرسکتے۔دفتر خارجہ نے کشمیری قیادت کی نظر بندی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کشمیری رہنماوں کی گرفتاری پر شدید تحفظات ہیں،دفتر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا حل صرف اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیرجانبدارنہ رائے شماری سے ممکن ہے کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کرہی مسئلہ کشمیرحل کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی حکومت سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی پابندی کرے پاکستان کو کشمیری قیادت کی نظربندی پرسخت تشویش ہے ایسے اقدامات کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت کے مطالبے سے روک نہیں سکتے۔دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

مزید :

اسلام آباد -