مزنگ میں پولیس چھاپے کے دوران ہوٹل ملازم پر اسرار طور پر چھت سے گر کر جاں بحق

مزنگ میں پولیس چھاپے کے دوران ہوٹل ملازم پر اسرار طور پر چھت سے گر کر جاں بحق
مزنگ میں پولیس چھاپے کے دوران ہوٹل ملازم پر اسرار طور پر چھت سے گر کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) لاہور کے علاقے مزنگ میں پولیس چھاپے کے دوران ہوٹل ملازم پر اسرار طور پر چھت سے گر کر جاں بحق جبکہ ہوٹل انتطامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جہانگیر کو پولیس اہلکاروں نے چھت سے گرایا۔مزنگ کے علاقے ٹرنر روڈ پر تاج ہوٹل کے منیجر نے بتایا کے مزنگ پولیس نے گزشتہ رات ہوٹل پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے ہوٹل میں مقیم خواتین اور مردوں سمیت بارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ منیجر نے بتایا کہ پولیس اہلکار چوبیس سالہ ویٹر جہانگیر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے چھت پر لے گئے اور مبینہ طور پرچھت سے نیچے پھینک دیادوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ جاں بحق ہونے و الاجہانگیر پولیس حراست سے بچنے کیلئے چھت پر گیا اور حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث حادثاتی طور پر نیچے گر گیا، جس کا علم ہوٹل انتظامیہ کو صبح کے وقت ہوا۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے ویٹر کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی ہے ڈی ایس پی صفدر رضا کاظمی کا کہنا ہے کہ فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

لاہور -