بھارت کا اہم ہتھیار امریکا نے افغانستان میں استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا

بھارت کا اہم ہتھیار امریکا نے افغانستان میں استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا
بھارت کا اہم ہتھیار امریکا نے افغانستان میں استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں امریکا اور بھارت کا شیطانی گٹھ جوڑ پہلے ہی خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے اور اب ان دونوں ممالک نے افغانستان میں کارروائیوں کیلئے خلائی طاقت کے مشترکہ استعمال کا تشویشانک فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکہ افغانستا ن میں اپنے حساس نوعیت کے فوجی اثاثوں کی منتقلی اور اس نوع کی دیگر ضروریات کیلئے بھارت کا خلائی سیارہ استعمال کرے گا۔ امریکہ اس سے پہلے اس علاقے میں اپنے خلائی سیارے استعمال کر رہا تھا مگر اب ان خلائی سیاروں کو عراق اور شام میں جاری کارروائیوں کی نگرانی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، لہٰذا افغانستان میں کاررائیوں کیلئے بھارتی خلائی سیارہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون کے سینئر اہلکاروں نے امریکی کانگریس کو بتایا ہے کہ بھارتی خلائی سیارے کا ڈیٹا پہلے ہی امریکہ میں کئی اداروں کو دستیاب ہے۔ امریکی ائیرفورس کے ڈپٹی چیف آف سٹاف فار آپریشن رالف سٹافلر کا کہنا تھا کہ بھارتی خلائی سیارہ پہلے ہی مشرقی افغانستان کے علاقے کو مانیٹر کر رہا ہے اور امریکہ کو بھی اسی علاقے کے متعلق ڈیٹا درکار ہے۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ پاکستانی سرحد کے ساتھ واقع ہے اور بھارتی خلائی سیارے کے ذریعے اس علاقے کی نگرانی اور حساس نوعیت کا ڈیٹا امریکہ کو فراہم کرنے کا فیصلہ پاکستان اور خطے کے امن کے لئے یقینا کوئی اچھی خبر نہیں۔