بھارتی سنسر بورڈ نے بے حیائی اور فحش سین سے بھر مار فلم ’’لو کا فنڈا ‘‘ کو نمائش کی اجازت دے دی

بھارتی سنسر بورڈ نے بے حیائی اور فحش سین سے بھر مار فلم ’’لو کا فنڈا ‘‘ کو ...
بھارتی سنسر بورڈ نے بے حیائی اور فحش سین سے بھر مار فلم ’’لو کا فنڈا ‘‘ کو نمائش کی اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم سنسر بورڈ نے بولڈ سین کی بھرمار سے بھرپور رومانٹک فلم ’’لو کا فنڈا ‘‘ کو اے کلاس سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ،فلمساز کا کہنا ہے کہ ہندوستانی سنسر بورڈ نے فلم کو سرٹیفکیٹ اس کے بولڈ سین اور بہترین ڈائیلاگ کی وجہ سے دیا ہے ، فلم22جولائی کو ہندوستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

نجی بھارتی ٹی وی ’’اے بی پی نیوز‘‘ کے مطابق بھارتی فلموں میں برہنہ پن کی کوئی حد نہیں اور نہ ہی کوئی روک ٹوک ہے ،بالی ووڈ کی نئی رومانٹک فلم ’’لو کا فنڈا ‘‘ بھی ایک ایسی ہی فلم ہے جس میں بے شرمی اور بےحیائی کی آخری حدوں کو چھوا گیا ہے،غیر معروف اور نوجوان اداکاروں پر مشتمل فلم میں بولڈ سین کی اتنی بھرمار ہے کہ امید تھی کہ بھارتی سنسر بورڈ اسے سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے پہلے کئی’’ کٹ‘‘لگائے گا لیکن سنسر بورڈ نے بھی اسے نمائش کی اجازت دے دی ہے ۔’’لو کا فنڈا ‘‘کے فلمساز فیض انور نے سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنسر بورڈ نے فلم کے بولڈ سین اور جاندار ڈائیلاگ سننے کے بعد نمائش کی اجازت دی ہے ،فلم کی کہانی کالج کے نوجوانوں پر مبنی ہے ،ہماری پوری ٹیم کو امید ہے کہ یہ فلم بڑے ناموں کی بجائے کہانی ،جاندار ڈائیلاگ اور بہترین ہدائت کاری کی وجہ سے ہٹ ہو گی ۔

مزید :

تفریح -