کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، 2ایف سی اہلکار شہید ،5زخمی

10 جولائی 2017 (10:02)

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایف سی کے 2اہلکار شہید اور 5زخمی ہو گئے۔

جیو نیوز کے مطابق لوئر کرم کے علاقے لکا تیگہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایف سی کے 7اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ، 5زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد کچے راستے میں نصب کیا ہوا تھا جہاں سے ایف سی اہلکار گزرے تو دھماکا ہوا ۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں