چمن میں لیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب خودکش حملہ، ڈی پی او اپنے گن مین سمیت شہید ،متعدد افراد زخمی

چمن میں لیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب خودکش حملہ، ڈی پی او اپنے گن مین سمیت شہید ...
چمن میں لیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب خودکش حملہ، ڈی پی او اپنے گن مین سمیت شہید ،متعدد افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چمن کے مرکزی عید گاہ چوک پرلیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں ڈی پی او چمن ساجد خان گن مین سمیت شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں لیویز اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔خودکش حملے کے وقت سیکیورٹی فورسز کا قافلہ اور ڈی پی او ساجد خان مہمند کی گاڑی جائے حادثہ کے قریب سے گزر رہی تھیں ، خودکش حملے میں ڈی پی او کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور فائرنگ بھی کی گئی۔

سماءٹی وی کے مطابق بوگرہ روڈ پر لیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دہشتگردوں نے ڈی پی او چمن ساجد خان کی گاڑی کو موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا ، زور دار دھماکے میں ڈی پی او ساجد خان مہمنداپنے گن مین سمیت موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ4 اہلکاروں سمیت 20سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر چمن کاشف نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا خودکش تھا جس کے بعد حملہ آور کا سر اور پاﺅں بھی مل گئے ہیں۔ قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔دھماکے کے نتیجے میں ایس ایس پی چمن کی گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔بوگرہ چورک کے قریب سبزی منڈی بھی ہے جہاں صبح کے وقت خریداروں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

مزید :

چمن -اہم خبریں -