جے آئی ٹی کی رپورٹ اس قابل نہیں کہ اس کی بنیادپرکوئی مقدمہ بنایاجائے:سعد رفیق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اس قابل نہیں ہے کہ اس کی بنیاد پر کوئی مقدمہ بنایاجائے جبکہ یہ رپورٹ جے آئی ٹی کی نہیں بلکہ تحریک انصاف کا بیانیہ ہے۔
وزیر اعظم حسن نواز کی کمپنی سے تنخواہ لے رہے تھے: جے آئی ٹی رپورٹ
تفصیلات کے مطابق جیو کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ہم لیگل جنگ لڑیں گے،ہماری لیگل ٹیم اپنے دلائل سے ثابت کرے گی کہ رپورٹ یکطرفہ اورجانبدارانہ ہے۔ ہم عدالتوں اوراداروں کے ترجمان نہیں بنے بلکہ ہم نے اپنا سوال آئین وقانون کے مطابق اٹھایا جبکہ ججزکے ریمارکس کوتلوارکے طورپرہمارے خلاف استعمال کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے دانستہ طورپر قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ نہیں کیا، اگر منصور اعجاز کا بیان ویڈیو بیان ریکارڈ کیا جاسکتا ہے تو قطری شہزادے کا بھی کیا جاسکتا ہے۔