دادو ،مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،5افراد جاں ،7 زخمی
دادو(ڈیلی پاکستان آن لائن) دادو میں ٹریفک مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور7 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دادو کے علاقے لنک روڈ جوہی موڑ پر تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی اورمسافر میں ٹکر ہوئی ،ٹکر کے نتیجے میں5افراد موقع پر دم توڑ گئے جن خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 7افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق دادو سے ہے جن میں 13 سالا راحب، 2سالا طاہرہ، مسمات امنت،مسمات ھوا اور 15سالا پرویز شامل ہیں،تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
جے آئی ٹی کی رپورٹ اس قابل نہیں کہ اس کی بنیادپرکوئی مقدمہ بنایاجائے:سعد رفیق