لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرتے لڑکوں پر اندر سے ایسی چیز پھینک دی گئی کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پاکستانیوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”نواز شریف کو گرفتار کرنا ہے تو میں بھی ساتھ جیل جاﺅں گی“ کس خاتون نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا؟ مریم نواز نہیں بلکہ۔۔۔ جان کر نیب حکام اپنا سر پکڑ لیں گے
ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کرنے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو ”گلی گلی میں شور ہے ”نواز شریف چور ہے“ مریم کے پاپا چور ہیں“ جیسے نعرے لگاتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے لیکن اب احتجاج کرنے والوں نے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی۔
فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہراحتجاج کرنیوالوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شریف خاندان کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کرنے پر اوپر سے انڈے برسائے جا رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے افراد نے سڑک اور وہاں کھڑی گاڑیوں پر ٹوٹے ہوئے انڈوں کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔