چین سرسبز اور خوبصورت دنیا کے لئے اپنا کردار بخوبی نبھانے کو تیار ہے: شی جن پنگ

چین سرسبز اور خوبصورت دنیا کے لئے اپنا کردار بخوبی نبھانے کو تیار ہے: شی جن ...
چین سرسبز اور خوبصورت دنیا کے لئے اپنا کردار بخوبی نبھانے کو تیار ہے: شی جن پنگ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(آئی این پی)چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین سرسبز اور خوبصورت دنیا کے لئے اپنا کردار بخوبی نبھانے کو تیار ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس2018 سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ کا کہناتھا کہ اس سال چین ماحولیاتی معاشرے میں تبدیلی کے لحاظ سے ترقی کریگا اور ایک عالمی ماحولیاتی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تحفظ کے ایجنڈے2030 کے بہتر صاف اور خوبصورت ماحول میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،کانفرنس میں 2400سے زائد نمائندگان نے شرکت کی،جن میں 30ممالک اور علاقائی نمائندؤں نے اس تنطیم کو بین الاقوامی سطح پر سب سے اوپر لا کھڑا کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی