پاکستان سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست مندا ، انڈیکس 995پوائنٹس گرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست مندا ، انڈیکس ...

 کراچی(آئی این پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید ترین مندی کا شکار ہو گئی ،ہنڈرڈ انڈیکس 995پوائنٹس کی کمی کے بعد رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید ترین مندی دیکھی گئی ہے جس سے سرمایہ کار بھی پریشانی کا شکار ہیں۔کاروبار کے پہلے روز ہی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس گرگیا اور پہلے سیشن میں رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔ہنڈرڈ انڈیکس میں 995 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران انڈیکس39 ہزار 288 پر ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس