صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے ایک ارب سے زائد کے فنڈزجاری

صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے ایک ارب سے زائد کے فنڈزجاری

اسلام آباد (آن لائن)وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں صنعت و پیداوار ڈویڑن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے ایک ارب 3کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سیالکوٹ میں پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سنٹر کیلئے 13 کروڑ 45 لاکھ، ضلع نوشیروفیروز میں فروٹ اور سبزیوں کے پراسیسنگ سنٹر کے لئے 16کروڑ، حب انڈسٹریل سٹیٹ میں واٹر سپلائی سکیم کے لئے 11کروڑ18لاکھ اور دیگر فنڈز شامل ہیں۔

، پشاور لائٹ انجینئرنگ سنٹر کے لئے 9 کروڑ 26لاکھ، کوئٹہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے 12 کروڑ 26لاکھ، بوستان انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے لئے 21کروڑ 17لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ پلاننگ کمیشن نے ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویڑنوں کوگزشتہ مالی سال کے آخری ہفتہ میں فنڈز کا اجراء کیا۔#/s#

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...