سعودی عرب، سٹیل فیکٹریوں پر الیکٹرونک گیٹ نصب کرنے کی پابندی

سعودی عرب، سٹیل فیکٹریوں پر الیکٹرونک گیٹ نصب کرنے کی پابندی

ریاض( آن لائن) سعودی محکمہ ماحولیات نے اسٹیل فیکٹریوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیکٹریوں پر الیکٹرونک گیٹ نصب کر یں۔ سعوی اخبار نے محکمہ ماحولیات کی جانب سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے محکمہ ماحولیات نے فیکٹری پالکان کو معائنہ اور نگرانی کے مقاصد کے لئے ہدایت کی ہے کہ وہ فیکٹریوں پر الیکٹرونک گیٹ نصب کر یں۔محکمہ ماحولیات نے یہ پابندی ان رپورٹوں کی بنیاد پر عائد کی ہے جن سے پتہ چلا تھا کہ فیکٹریوں کی بعض سرگرمیوں کے ماحولیات پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

محکمہ میں خطرناک فضلہ جات اور کیمیکل سلامتی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ماجد ابو عشی نے کہاکہ فیکٹریوں کو تحفظ ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے تدارک کے لئے ضروری وسائل اختیار کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔#/s#

۱

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...