انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 20.19فیصد اضافہ ریکارڈ

انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 20.19فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ( آن لائن) گذشتہ مالی سال کے 11ماہ میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال 2016۔17کے مقابلے میں 20.19فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان((پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مئی2018ء کے اختتام تک پاکستان نے انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے 190.633ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا جومالی سال 2016۔17کے مقابلے میں 20.19 فیصد زیادہ ہے۔

، مالی سال 2016۔17 کے 11ماہ میں پاکستان نے انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے 158.610ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا تھا۔#/s#

مزید : کامرس