پاکستان کیمیکل مینو فیکچرر ز ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل کا آغاز

پاکستان کیمیکل مینو فیکچرر ز ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس ڈیسک)پاکستان کیمیکل مینو فیکچرر ز ایسوسی ایشن ( پی سی ایم اے) نے سال 2018-19کیلئے اپنے انتخابی عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں یہاں ایسوسی ایشن کے صدر دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو جس میں انتخابی شیڈول کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ رواں ماہ کے وسط تک الیکشن کمشن تشکیل دے کر الیکشن شیڈول کو حتمی شکل دے دی جائے۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اقبال قدوائی نے بتا یا کہ ڈائریکٹریٹ جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے مطابق ہر ایسو سی ایشن اپنا انتخابی عمل جولائی میں شروع کر کے ستمبر تک ختم کرنے کی پابند ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ حسب قانون پی سی ایم اے کے انتخابی عمل کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

اقبال قدوائی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سابقہ سال کے دوران ’’انٹرنیشنل ریسپونسبل کیئر پروگرام عہدیداروں کی تمام تر کوششوں کا محور رہا، جس کے بدولت مقامی کیمیکل یونٹوں میں عالمی حفاظتی معیارات لاگو کر دیئے گیئے ہیں اور پی سی ایم اے عالمی کیمیکل کمیونٹی کا حصہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی قیادت کو اگلے سال کے دوران ملک میں پہلے خام نیفتھا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیا م کیلئے ایک بھرپور مہم شروع کر نی پڑے گی۔ یاد رہے کہ پی سی ایم اے ایک کم عمر ایسوسی ایشن ہے جو صرف تین سال پہلے 2015 میں معرض وجود میں آئی اور اسکے پہلے باقاعدہ انتخابات گزشتہ برس جولائی میں منعقد ہوئے تھے۔ جبکہ اس برس یہ ایسوسی ایشن اپنے دوسرے سالانہ انتخابات منعقد کرنے جا رہی ہے۔

مزید :

کامرس -