سِم سِم کی2 نئی سروسزڈور ۔اسٹیپ‘‘ کیش اِن سروس اور ٹی سی ایس (کورئیر سروس) متعارف
لاہور(پ ر)پاکستان کا پہلا فری موبائل والیٹ سِم سِم ،پاکستان میں ڈیجیٹل تجارتی ترقی میں تیزی سے انقلاب لارہا ہے۔ سِم سِم اپنے معزز صارفین کے لئے دو نئی سروسز متعارف کروارہا ہے جس میں ’’ڈور ۔اسٹیپ‘‘ کیش ان سروس اور ٹی سی ایس (کورئیر سروس) کے ساتھ اشتراک شامل ہیں۔ سِم سِم کا مقصد کیش اون ڈیلیوری (سی او ڈی) کے لیے رقم کی ادائیگی کا طریقہ کار متعارف کروانا ہے۔ مارکیٹ میں تمام ڈیجیٹل والیٹ پلیئرز کے درمیان ایک منفرد بینکنگ طریقہ کار کے طور پر، سم سم اپنے صارفین کو جدید سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
’’ڈور ۔اسٹیپ‘‘ کیش ان سروس سم سم کا نیا فیچر ہے ، جو لاہور میں رہنے والے سِم سِم کے اکاؤنٹ ہولڈز کے لئے درخواست بھیجنے پر دستیاب ہوگی۔ اگر سم سم والیٹ ا ستعما ل کر نے والے افراد ا پنی ا یپ میں رقم نہیں رکھتے تو وہ باآسانی ڈور ٹو ڈور سروس سے استفادہ اور اپنے گھر کے دروازے پر اپنے موبائل والیٹ میں پائلٹ کے لئے بغیر کسی چارجز کے رقم جمع کروانے کی درخواست بھیج سکتے ہیں۔ اس منفر دکیش سروس میں صارفین کو کیش ڈیپوزٹ لمٹ میں 500روپے سے لیکر5000 روپے تک دستیاب ہوں گے۔ یہ ا یپ ا ستعما ل کر نے وا لوں کو اس سروس سے مستفید ہونے کے لیے مطلوبہ رقم اورایڈریس درج کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس موبائل والیٹ ایپلیکیشن کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے سِم سِم پاکستان کے شریک چیئرمین اور چیف ایگزیکیٹو قاسف شاہد کا کہنا تھا کہ ’’سِم سِم صرف ایک پروڈکٹ یا ایپ نہیں ہے بلکہ پاکستان میں فری ڈیجیٹل کامرس کے لئے ایک تحریک ہے۔ ‘‘
سِم سِم پاکستان کی ٹی سی ایس کے ساتھ پارٹنر شپ ایک نئی اورزبردست پیش رفت ہے تاکہ لاہور میں سِم سِم کے صارفین کیش لیس،کیش اون ڈیلیوری ( سی او ڈی) سروسز کا تجربہ حاصل کرسکیں جو اپنے موبائل والیٹس کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں۔ ایک یہ بہت آسان پروسس ہے جہاں اگر ایک بار شپمنٹ ٹی سی ایس کے ذریعے موصول ہوجائے تو رائیڈر کسٹمرز کو کیو آر کوڈ( code QR)ڈسپلے کرے گاتو صارف اپنے موبائل فون میں سِم سِم کی ایپ کھولے گا اوررقم کو کنفرم کرنے کے لئے Scan & Payکو منتخب کرے گاجس کے بعد ان کو رقم پہنچائی جائے گی۔ صرف ایک کلک سے ر قم کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔صارفین کو 1000سے زائد بل جمع کروانے پر ایک بار 300روپے کیش بیک کا پیغام بھی موصول ہوگا۔