گارڈینز پاکستان کے زیر اہتمام آئین کے تحت تعلیم سب کے لیے‘‘ کے موضوع پر سیمینار

گارڈینز پاکستان کے زیر اہتمام آئین کے تحت تعلیم سب کے لیے‘‘ کے موضوع پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) گارڈینز پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز تنظیم کے ہیڈ آفس میں آئین کے تحت تعلیم سب کے لیے‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 25اے کی رو سے 5 سے 16 سال کے سب بچوں کو لازمی اور مفت تعلیم کے حوالے سے موجودہ تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ شرکاء نے کہا کہ ریاست آئین کی طرف سے سب کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کا وعدہ پورا کرنے میں ہر اعتبار سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ جس کے نتیجے میں اس وقت ایک طرف تو تعلیم مفت کے بجائے پرائیویٹ سکولوں کے ذریعے خریدی اور بیچی جاتی ہے اور دوسری طرف سکول جانے کی عمر کے 2کروڑ 30لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔ ملک میں حقیقی معنوں میں آئین کے نفاذ کے لیے تشکیل دی جانے والی غیر سیاسی تنطیم (گارڈینز )پاکستان کے سربراہ وسیم افضل نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی تنظیم ملک کے سب بچوں کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کو ممکن بنانے کے لیے میدان عمل میں اُتری ہے۔
اور وہ پاکستان کے ہر بچے تک آئین کے تحت ملنے والا یہ حق پہنچا کر دم لیں گے۔

مزید :

کامرس -