نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں اسٹارٹ اپس کے لیے اوپن ہاؤ س سیشن کا انعقاد کیا گیا

نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں اسٹارٹ اپس کے لیے اوپن ہاؤ س سیشن کا انعقاد کیا گیا

لاہور( پ ر)نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) اسلام آباد ، پاکستا ن کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی سینٹر نے اپنے چوتھے گروپ کا حصہ بننے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک خصوصی اوپن ہاؤس سیشن کا انعقاد کیا۔اوپن ہاؤس میں سب کو مدعو کیا گیا ، جس میں نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ ، Jazz ، ٹیم اپ اور ایگنائیٹ کے اسپیکرز نے شرکاء کو پاکستان میں نیشنل انکیوبیشن کے مقاصد ، نظریہ اور مستقبل کے بارے میں معلومات فراہم کی ۔ ٹیموں نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے پروگرامز کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔ Jazzxlr8 اور ٹیم اپ نے قومی اور بین الا اقوامی سطح پر ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔طلبہ اور کارپوریٹ صنعت کے اعلی عہداروں نے سیشن میں شرکت کی جہاں انہیں پروگرامز کی خصوصیات اور جدید میسر سہولیا ت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔اس سیشن میں اسٹارٹ اپس کی جانب سے نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد میں اپنے سفر کے بارے میں بتایا گیاکہ کس طرح اس پلیٹ فارم کی وجہ سے ان کے کاروبار کو فروغ ملا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، چیف ڈیجیٹل آفیسر Jazz، عامر اعجاز نے کہا Jazz"کو پاکستان بھر میں اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیور کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ نیشنل انکیوبیشن سینٹر قائم کرنے پر فخر ہے ۔Jazzxlr8نے نوجوان انٹرپرینیور اور اسٹارٹ اپس بزنس کی Jazzڈیجیٹل پلیٹ فارم ، payment gateway، عالمی ماہرین اور

Jazz user baseکے ذریعہ معاونت کرنے میں اہم کردار اد ا کیا ہے ۔مستقبل کی طرف بڑھتے ہوئے ہم پاکستان میں مضبوط ٹیکنالوجی کے ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے ہنر مند اور جدید ذہن رکھنے والے انٹرپرینیور ز کی مکمل حمایت کو جاری رکھیں گے "۔

بہترین اسٹارٹ اپس کو نیشنل انکیو بیشن سینٹر کے Jazzxlr8پروگرام کے لیے منتخب کیا جائے گا۔نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں Jazzxlr8پروگرام اسٹارٹ اپس کو

Jazz user base، عالمی ماہرین کے نیٹ ورک اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیسی سہولیات فراہم کرتا ہے ۔Jazzنوجوان انٹر پرینیورز کی مدد کرنے کے لیے مضبوط ٹیکنالوجی پر مبنی ایکوسسٹم کی بنیاد قائم کرنے میں اپنا کردار اد ا کر رہا ہے ۔ Jazzxlr8، Veonکے "Make Your Mark"ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، جس کا مقصد آئیندہ نسل کے لئے اپنی فنڈنگ کے ذریعہ مواقع فراہم کرنا ہے ۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ، پرویز عباسی نے کہا"اوپن ہاؤس تمام شراکت داروں اور شرکاء کے لیے ایک بہترین موقع ہے جہاں ایک پلیٹ فارم پر مل کر سب آنے والے جدید دور کے انٹرپرینیورز بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا"نوجوان یہاں صنعت کے ماہرین کی معاونت سے اپنے کاروبار کو Jazzاور ٹیم اپ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے سمجھ سکتے ہیں جو کہ پاکستان کے کاروباری ایکوسسٹم کو فروغ دینے کے لیے مدد کر رہے ہیں"۔

مزید : کامرس