یورپی ممالک امریکی محصولات کے معاملے پر بھرپور جواب دیں گے، فرانس
پیرس ( آن لائن) فرانس نے کہا ہے کہ یورپی ممالک امریکی محصولات کے نفاذ کے معاملے پر متحد ہیں اور امریکا کو ان کی جانب سے بھرپور جواب کی توقع رکھنی چاہیے۔فرانس کے وزیر خزانہ برونو لی میرے نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکا کی جانب سے کاروں کی طرح دیگر مصنوعات پر بھی کوئی کارروائی کی گئی تو یورپی ممالک اس کا متفقہ جواب دیں گے جو اس بات کا عکاس ہوگا کہ اس معاملے پر یورپ متحد اور مضبوط ہے۔انھوں نے کہا کہ تجارتی جنگ شروع ہوچکی ہے ، امریکا کو یہ جان لینا چاہیے کہ اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو ہم بھی جوابی کارروائی کریں گے، ہمارا جواب بھرپور بھی ہوگا اور مضبوط بھی۔#/s#