سابق حکومت کی باقیات کاروباری برادری کیلئے بڑا خطرہ ‘ کاروباری برادری

سابق حکومت کی باقیات کاروباری برادری کیلئے بڑا خطرہ ‘ کاروباری برادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس ڈیسک )کاروباری برادری نے وزارت تجارت کے زیلی ادارے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائیزیشن (ڈی جی ٹی او) کو کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی تنظیموں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی ٹی او آفس ایک سابق حکومت کی باقیات سے بھرا ہوا ہے جو کاروباری برادری کو پریشان کر رہی ہیں اورانکی توہین و تزلیل کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں جس کا فوری نوٹس لیا جائے۔یہ بات تاجر رہنماؤں کے ایک وفدنے پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کے بجائے اسکی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ۔معمولی کوتاہیوں پر چھبیس تجارتی تنظیموں جن میں تین ویمن چیمبرز اور چھ دیگر چیمبر شامل ہیں کو غیر قانونی قرار دے کر انکے لائسنس کینسل کر دئیے گئے ہیں جس سے انکی برسہا برس کی محنت ضائع ہو گئی ہے جبکہ کاروباری برادری میں زبردست خوف و ہراس اور بے چینی پھیلی ہوئی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اسلئے کاروباری برادری کو پریشان نہ کیا جائے ۔ جب تک تاجروں کا اعتماد بحال نہیں ہو تا اس وقت تک ملک کی اقتصادی حالت بہتر نہیں ہو سکتی۔
جسکی وجہ سے حکومت بھاری قرضے لیتی رہے گی۔ ان سے مجرموں کا سا برتاؤ یا پولیس اور ایف آئی اے کی طرز پر تفتیش کی جائے ۔ اس فیصلے کیلئے غلط وقت چنا گیا ہے جس سے کسی فریق یا حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ جن تجارتی تنظیموں کے لائسنس کینسل کئے گئے ہیں ان میں راولپنڈی ویمن چیمبر، اٹک ویمن چیمبر، نوشہرہ ویمن چیمبر، چارسدہ چیمبر، بے نظیر آباد چیمبر،ہنزہ چیمبر، قلہ سیف اللہ چیمبر،موسیٰ خیل چیمبر، نگر چیمبر،پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن، ٹریول ایجنٹس کی تنظیم، آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن، سمال حج آرگنائیزرز، ٹریکٹر ڈیلزر، المونیم مینوفیکچررز، سکریپ امپورٹرز، کاپر امپورٹرز، پلاسٹک سکریپ، ٹرانسپورٹ، گلاس مینوفیکچررز، گھی ایکسپورٹرز، کسٹم ایجنٹس، ہیٹر امپورٹرز، ہیلتھ کئیر اورقیمتی پتھروں کے تاجروں کی تنظیم شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -