مجھے بولڈ سین کرنے کا بالکل بھی شوق نہیں:ماہ نور

مجھے بولڈ سین کرنے کا بالکل بھی شوق نہیں:ماہ نور
مجھے بولڈ سین کرنے کا بالکل بھی شوق نہیں:ماہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر) فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نور بالی ووڈ میں فلمسازی کا اپنا کلچرہے اوروہاں پرکام کرنے والی اداکارائیں اس کے مطابق بولڈ سین فلماتی اورملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں جبکہ مجھے ایسے کردارکرنے کا کوئی شوق نہیں جس سے میرے کام کوپسند کرنے والے ناظرین کومایوسی کا سامنا کرنا پڑے۔ میں شوبز سے وابستہ ضرورہوں لیکن مجھے اپنی حدود کا بخوبی اندازہ ہے ، اس لیے میں اس طرح کی آفرزکوقبول نہیں کرونگی ، جومیرے مزاج کے خلاف ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں، مجھے بھی جب کوئی اچھا کردار آفرہوگا تو ضرور کام کروں گی لیکن فلموں میں ثانوی کردار کرنا میرے بس کی بات نہیں،اپنے ملک میں بہترین کام سے عزت ، شہرت واہم مقام مل سکتا ہے توپھردوسرے ملک میں کام کیلئے کیوں مارے مارے پھریں۔ماہ نور نے کہا کہ فلم کی کامیابی اورفلاپ ہونا ایک ایسا عمل ہے جس پرکسی کا کنٹرول نہیں۔ مگرایک بات جوخاص ہے کہ ہماری فلموں کے معیارمیں بہتری آئی ہے اوراس میں دن بدن نکھارآرہا ہے۔ سینما گھروں کی ویرانیاں دور ہو رہی ہیں ، جو اچھی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ بالی ووڈ میں کام کرنا ضروری تونہیں لیکن ایک بات جوبہت اہم ہے کہ جوفنکاربالی ووڈ میں کام کرکے وطن واپس لوٹتا ہے اس کوایک الگ ہی مقام مل جاتا ہے۔ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی لیکن یہ حقیقت بھی ہے۔

مزید : کلچر