لوگوں کی دقیانوسی سوچ کی وجہ سے بیرون ملک منتقل ہوئی،سحرش خان

لوگوں کی دقیانوسی سوچ کی وجہ سے بیرون ملک منتقل ہوئی،سحرش خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سحرش خان نے کہا ہے کہ چند لوگوں کی دقیانوسی سوچ کی وجہ سے میں نے بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔میں ان دنوں شارجہ میں ہوں میں حیران ہوں کہ دنیا کہاں سے کہاں جا چکی ہے اور ہم اپنی سوچ کو تبدیل کرنے کے لئے تیار نہیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہترین کیلئے دعا ہی کی جا سکتی ہے کیونکہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے تیار ہے اور نہ ہی کوئی سرمایہ کار سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ۔سحرش خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات اور سٹوڈیوز میں ویرانیاں دیکھ کردل کو انتہائی افسوس ہوتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کو ان حالات تک پہنچانے میں جہاں فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف لوگ ہیں۔
وہیں حکومت بھی اس کی
ذمہ دار ہے کیونکہ کئی بار کی یقین دہانیوں کے باوجود حکومت نے فلم انڈسٹری کیلئے کچھ نہیں کیا۔

مزید :

کلچر -