میں ہمیشہ سب سے خوبصورت نظرآناچاہتی ہوں:منیشاکوئرالہ

میں ہمیشہ سب سے خوبصورت نظرآناچاہتی ہوں:منیشاکوئرالہ
میں ہمیشہ سب سے خوبصورت نظرآناچاہتی ہوں:منیشاکوئرالہ

  

ممبئی(یواین پی)فلم ’’سنجو ‘‘میں نرگس دت کا کردار ادا کرنیوالی منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ وہ خاتون ہونے کے ناطے زندگی کے ہر موڑ پر خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں۔47 سالہ اداکارہ کا ماننا ہے کہ وہ ماضی کے مقابلے میں اب خود کو زیادہ آزاد محسوس کرتی ہیں۔ منیشا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہیں اداکاری سے بہت پیار ہے اور وہ کردار کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا انہیں ساتھی اداکارہ شبانہ اعظمی کہتی رہتی ہیں کہ بطور ایک خاتون اور اداکارہ ہمیں ہر وقت پرکشش اور خوبصورت رہنا چاہیے اور ہمیں یہ سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ ہم بے معنی ہیں۔اداکارہ نے فلم سنجو میں اپنے کردار کے حوالے سے کہا انہیں سنجے دت کی والدہ نرگس دت کا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا انہوں نے زندگی کی پہلی فلم سے لیکر اب تک کی ہر فلم میں یہ سوچ کر کام کیا کہ یہ ان کی زندگی کی پہلی فلم ہے۔

مزید : کلچر