پنجابی ثقافت پوری دنیا میں پہچان رکھتی ہے:ڈاکٹر صغریٰ صدف

پنجابی ثقافت پوری دنیا میں پہچان رکھتی ہے:ڈاکٹر صغریٰ صدف
پنجابی ثقافت پوری دنیا میں پہچان رکھتی ہے:ڈاکٹر صغریٰ صدف

  

لاہور(فلم رپورٹر ) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ پنجابی فن و ثقافت پوری کی دنیا میں الگ پہچان ہے،ماں بولی کی عزت و وقار کیلئے کام کرتے رہے گے،پنجابی ادب سے منسلک ادیب،شاعر، افسانہ نگار اور رائٹر ز کو پنجابی زبان اور پنجاب کلچر کو پروان چڑھانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،کئی سال پہلے میاں محمد بخش اور وارث شاہ نے اپنی شاعری کے ذریعے ہی پنجاب کو نئی زندگی دی آج بھی لوگ ہر محفل میں ان کی شاعری کو شوق سے سنتے اور پڑھتے ہیں ،پلاک پنجاب کلچر کو پرومٹ کرنے ایسے شاعروں اور ادیبوں کو پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پنجاب ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ڈی جی پلاک کا مزید کہنا تھا دو سال کے دوران پلاک نے پنجاب کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے بے پناہ کام کئے ہیں ہمارا سب سے بڑا کارنامہ پنجاب ڈکشنری ہے جو چھ جلدوں پر مشتمل ہے اس ڈکشنری کی تیار میں سینئر کی رہنمائی بہت کارگر ثابت ہوئی ہے۔

مزید : کلچر