فیصل ترک کی ڈرامہ سیریل ’’بے چاری نادیہ‘‘ آن ائیر

فیصل ترک کی ڈرامہ سیریل ’’بے چاری نادیہ‘‘ آن ائیر
فیصل ترک کی ڈرامہ سیریل ’’بے چاری نادیہ‘‘ آن ائیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) ڈرامہ سیریل ’’بے چاری نادیہ‘‘گزشتہ روز نجی ٹی وی سے آن ائیر ہوگیا۔ڈرامے کی پہلی قسط کل رات ساڑھے سات بجے نشر کی گئی ڈرامے کی رائٹر ثمینہ اعجاز،ڈائریکٹر فیصل ترک ،ڈی اوپی عدنان پرویز اورا س کے پروڈیوسر اعجازاسلم ہیں۔اس سوپ کا ٹائٹل دانیہ انور نے کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں نعمان حبیب،طیفور خان،حمیرا بانو،سید،تبریز،عنایا خان،فہیمہ اعوان اور نعیم شیخ قابل ذکر ہیں۔’’بے چاری نادیہ‘‘ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جسے منحوس سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی زندگی بہت سی پریشانیوں کا شکار ہے۔اس بارے میں فیصل عمر ترک کا کہنا ہے کہ میں کسی قسم کا دعویٰ نہیں کروں لیکن اتنا ضرور کہوں گا’’بے چاری نادیہ‘‘ ناظرین کی توقعات پر ضرور پورا اترے گی۔فیصل عمر ترک نوجوان ڈائریکٹر ہیں جن کا پہلا پراجیکٹ’’چمپااور چنبیلی‘‘ بہت مقبول ہوا تھا۔

مزید :

کلچر -