جھانوی کپور بہت ہی زیادہ باتونی ہیں: ایشان کھتر

جھانوی کپور بہت ہی زیادہ باتونی ہیں: ایشان کھتر
جھانوی کپور بہت ہی زیادہ باتونی ہیں: ایشان کھتر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ایشان کھتر نے کہا ہے کہ میرا خیال تھا کہ جھانوی کپورخاموش طبع ہیں لیکن وہ بہت باتونی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایشان کھٹر نے کہا ہے کہ فلم ’’دھڑک ‘‘ میرے دل کے بہت قریب ہے اور جب میں ہدایتکار شوشانک کھیتن کے ساتھ مراٹھی فلم ’’سیرت ‘‘ کی سکریننگ پر گیا کیونکہ میں فلم ’’دھڑک ‘‘ کے لئے حامی بھرنے کے بعد فلم ’’سیرت‘‘ فوری طوری پر دیکھنا چاہتا تھا اور شوشانک کھیتن فلم کو نئی طرز کے ساتھ دکھانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’دھڑک ‘‘ میں میری اور جھانوی کپور کے درمیان اچھی کیمسٹری ہو گئی ہے ، ابتداء میں میرا خیال تھا کہ جھانوی کپورخاموش طبع ہیں لیکن وہ بہت باتونی ہیں۔

فلم ’’دھڑک‘‘ رواں سال 20جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر