ارجن رام پال نے چائلڈسٹار ہرشالی ملہوترا کو پروفیشنل قرار دیدیا
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ارجن رام پال نے چائلڈ آرٹسٹ ہرشالی ملہوترا کو مکمل طور پرپروفیشنل اداکارہ قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارجن رام پال نے فلم ’’ناستک ‘‘ میں چائلڈ آرٹسٹ ہرشالی ملہوترا کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسے مکمل ادکارہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی سے قبل جب میں اس کے ساتھ فلم کا سکرپٹ پڑھ رہا ہوتا تو اس کے ہاتھ میں کوئی بھی سکرپٹ نہیں ہوتا تھا کیونکہ وہ اسے دل میں دہرا رہی ہوتی تھی۔ میں نے سکرپٹ پڑھنے کے سیشن کے دوران اس کے ساتھ زور سے بولا کہ ’’بس اور نہیں بولنا ہے‘‘ تو اس نے رونا شروع کر دیا اور پھر میں نے سوچا کہ یہ میں نے کیا کر دیا۔