نادیہ حسین کی سوشل میڈیا پر بغیر میک اپ کے تصویر پر شدید تنقید

نادیہ حسین کی سوشل میڈیا پر بغیر میک اپ کے تصویر پر شدید تنقید
نادیہ حسین کی سوشل میڈیا پر بغیر میک اپ کے تصویر پر شدید تنقید

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت ہیں جنہوں نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ڈیزائننگ ،اداکاری اور میزبانی کے شعبے میں خوب میں نام کمایا۔پیشے کے اعتبار سے تو وہ ڈینٹسٹ ہیں لیکن ان کی اصل پہچان ماڈلنگ ہے۔نادیہ حسین سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں لیکن گزشتہ روزجب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ایسی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے بالکل میک اپ نہیں کیا ہوا تھا تومداحوں نے انتہائی غصے کا اظہار کرتے ہوئے دل کھول کر جذبات کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ باجی آپ کو دیکھ کر ڈر لگ رہا ہے۔ایک شخص نے لکھا ہے کہ زیاد میک اپ کیا کرو،ایک خاتون نے لکھا ہے کہ آپ ایسی ہیں تو آپ کے بچے کیسے ہوں گے جبکہ ایک شخص نے تو گالیاں ہی لکھ دی ہیں۔

مزید : کلچر