عالیہ بھٹ ’’کلنک‘‘ کے بعد ’’براہمسترا ‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئیں
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد فلم ’’براہمسترا ‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’’کلنک‘‘ کی ممبئی میں عکسبندی مکمل کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی تصویر، بورڈنگ پاس اور کتاب ’’ دا پیلس آف الوژنز‘‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی ہے اور اب فلم ’’براہمسترا ‘‘ کی عکسبندی کا وقت ہے۔ ہدایتکار ایان مکرجی کی فلم ’’براہمسترا ‘‘میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اداکار امیتابھ بچن بھی شامل ہیں، فلم آئندہ سال15اگست کو ریلیز کی جائے گی۔