شوبز شخصیات اپنی اپنی پارٹیوں کی حمایت میں مصروف

شوبز شخصیات اپنی اپنی پارٹیوں کی حمایت میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)الیکشن 2018ء میں تقریباً دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔دیگر پاکستانیوں کی طرح شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنی پسند کی پارٹی کے حق میں باتیں اور اس کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں خاص طور پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان بپاہے ایک دوسرے کے خلاف بیانات اور اچھی بری مزاحیہ ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔ شاہدہ منی،کنول نعمان ،ہانی بلوچ اور کنزیٰ ملک کھلم کھلا مسلم لیگ(ن) کو سپورٹ کررہے ہیں ان فنکاروں کا کہنا ہے نواز شریف کے دور میں ملک میں مثالی ترقی ہوئی کچھ بھی ہوجائے ووٹ ان کی جماعت کو ہی دیں گے۔ان کی جماعت اس بار بھی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔ کاشف محمود،اشعر اصغر،ظفر عباس کھچی،ابرار الحق ،حمزہ علی عباسی،سلمان احمداور عتیق الرحمن پی ٹی آئی کی حمایت میں مصروف ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس ملک میں تبدیلی عمران خان ہی لا سکتے ہیں لٹیروں کی اب اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ایوب کھوسو اور ساجد حسن ان دنوں پیپلز پارٹی حمایت میں مصروف ہیں ان دونوں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی حقیقی عوامی جماعت ہے۔ماہ نور،سہراب افگن،ناصر چنیوٹی،ڈیشی راج ،جرار رضوی،انوسنٹ اشفاق،سفیان اور اچھی خان کا کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار ان سب کا کہنا ہے کہ جو پاکستان کا بھلا سوچے وہ ہی ہمیں پسند ہوگا۔ مصطفی قریشی، عابد علی،حمیرا ارشدبھی نواز شریف کی مخالفت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ان کا کہنا ہے نوازشریف کے خلاف تاریخی فیصلہ آیا۔کنول نعمان کہتی ہیں کہ اس فیصلہ سے( ن )لیگ کے ووٹرز پر فرق نہیں پڑے گا، نوازشریف کے ساتھ ہیں۔ سینئر اداکار مصطفی قریشی کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ بالکل صحیح ہے ، قوم کے ساتھ انصاف ہوا۔
سینئراداکارہ وسابق رکن اسمبلی کنول نعمان کا کہنا تھا کہ جب بار بار فیصلے کا وقت معطل ہو رہا تھا تو ہمیں یقین ہو چکا تھا کہ فیصلہ سخت آئے گا۔ فیصلہ سن کربہت دکھ ہوا۔عام انتخابات میں ن لیگ کے ووٹرز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ
اضافہ ہو گا کیونکہ لوگ نواز شریف کی خدمات کو بہتر جانتے ہیں اور وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ سینئر اداکار عابد علی کا کہنا تھا کہ عدالت نے بہت اچھا فیصلہ دیاہے۔ عدالت نے تاریخی فیصلہ سنایا ہے۔ معروف گلوکارہ حمیراارشد کا کہنا تھاکہ عدالت کا فیصلہ سن کر بہت خوشی ہوئی کہ انصاف اور قانون کی بالادستی ہوئی ہے۔قانون سے بلاترکوئی نہیں ہوناچاہیے۔ایسے لوگوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے جو غریب عوام کا پیسہ ملک میں لگانے کے بجائے لوٹ کر بیرون ملک لے جاتے ہیں۔

مزید :

کلچر -