فٹ بال ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

فٹ بال ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

ماسکو(آئی این پی)اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہوگیا۔ سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، فرانس،، انگلینڈ، بیلجیئم اور کروشیا نے لاسٹ فور میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنل مرحلے کا آغاز(آج)منگل کو فرانس اور بیلجیئم کے خلاف پہلے سیمی فائنل سے ہو گا، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق روس میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ ٹیموں فرانس،، انگلینڈ، بیلجیئم اور کروشیا نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں فرانس نے یوروگوئے، انگلینڈ نے سویڈن، بیلجیئم نے فیورٹ برازیل اور کروشیا نے میزبان روس کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ آج منگل سے شروع ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11جولائی کو کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔کروشین ٹیم اپنی تاریخ میں دوسری بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے ، اس سے قبل کروشیا نے 1986ورلڈ کپ میں اس مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی، بیلجیئم اور کروشیا اب تک ورلڈ چیمپئن نہیں بن پائے ہیں جبکہ انگلینڈ اور فرانس نے ایک ایک بار ورلڈ ٹرافی اپنے نام کررکھی ہے، اس طرح اس بار دنیا نئے عالمی چیمپئن کو بھی دیکھ سکتی ہے، اس کیلیے کروشیا اور بیلجیئم دونوں ہی مضبوط امیدوار ہیں۔کروشین ٹیم میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ کی کمی نظر آرہی ہے، کروشیا کی ٹیم ورلڈ کپ میں لگاتار دو میچز پنالٹی شوٹ آٹ پر جیتنے والی دوسری ٹیم بنی، کوارٹر فائنل میں میزبان روس کیخلاف پنالٹی پر انھیں 4-3 سے کامیابی ملی۔

جبکہ اس سے قبل پری کوارٹر فائنل رانڈ میں کروشیا نے ڈنمارک کیخلاف مقابلہ پنالٹیز پر اپنے نام کیا تھا، ان سے قبل ارجنٹائن نے 1990 کے ورلڈ کپ میں ناک آٹ مرحلے پر دو میچز پنالٹی شوٹ آٹ پر جیتے تھے۔کروشیا کے موجودہ اسکواڈ کے 14 پلیئرز یورپ کی ٹاپ فائیو لیگ میں شامل رہے ہیں، ان کے اسٹار پلیئرز میں لوکا موڈرک اور میٹیو کوویک رئیل میڈرڈ کا حصہ رہے ہیں جبکہ ایوان ریکٹک بارسلونا اور ماریو مینڈوزیک یوونٹس کی شرٹ زیب تن کرتے ہیں، کروشیا نے گروپ مرحلے میں تمام تینوں میچز جیت کر مکمل 9 پوائنٹس لیکر ناک آٹ میں جگہ بنائی تھی لیکن ناک آٹ میں ان کی پرفارمنس قدرے کمزور دکھائی دی۔کروشین کوچ زلاٹکو ڈیلک نے روس سے میچ بھی اپنے پلیئرز کو جارحانہ انداز اپنانے کی خاصی تلقین کی جبکہ پنالٹی شوٹ آٹ سے قبل بھی وہ پلیئرز کو متحرک کرنے میں مصروف دکھائی دیے۔ڈیلک نے کہا کہ ہم فیلڈ میں اس انداز سے کھیل پیش نہیں کرپائے جو ہمارا طرۂ امتیاز ہے ، ہم نے طویل پاسز پر انحصار کیا ، یہ ہمارا انداز نہیں ہے، کروشین پلیئرز کو بھی اس کا احساس ہے کہ ناک آٹ میں دونوں میچز مقررہ وقت کے بعد اضافی ٹائم میں گئے اور پھر پنالٹیز کا مرحلہ پیش آیا۔ٹیم کے اسٹار پلیئر موڈرک نے کہا کہ ابھی ٹرافی ہم سے دو میچز کی دوری پر ہے ، ہمارے لیے یہ عمدہ ترغیب ہے ہم اپنے مقصد کو پانے کیلیے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی