ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ 12جولائی سے شروع ہو گا

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ 12جولائی سے شروع ہو گا

کنگسٹن(آئی این پی)ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 12 جولائی سے کنگسٹن میں شروع ہو گا، میزبان کالی آندھی کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کالی آندھی نے بنگال ٹائیگرز کو پہلے ٹیسٹ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 219 رنز سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 43 اور دوسری اننگز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد میزبان کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے اور وہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر بنگلہ دیش کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں تاہم دوسری جانب مہمان بنگلہ دیشی ٹیم بھی آخری ٹیسٹ سیریز جیت کر حساب برابر کرنے کی خواہاں ہے اسلئے توقع ہے کہ دونوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...