پاکستان اور زمبابوے کی ون ڈے سیریز کا آغاز 13 جولائی کو ہوگا

پاکستان اور زمبابوے کی ون ڈے سیریز کا آغاز 13 جولائی کو ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی کے بعد زمبابولے کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 جولائی جمعہ کے روز کرے گی ۔ پانچواں ایک روزہ میچز کوئنیز سپورٹس کلب بلاووو میں کھیلے جائیں گے ۔ دوسرا ایک روزہ میچ 16 جولائی ، تیسرا 18 جولائی ، چوتھا 20 جولائی اور پانچواں میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔پاکستان اور زمبابوے کے مابین اب تک 29 ایک روزہ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں 26 پاکستان ، 2 زمبابوے نے جیتے جبکہ ایک میچ برابر رہا۔پاکستان کا زمبابوے کے خلاف کم سے کم 9 وکٹوں پر 148 جبکہ زمبابوے کا 94 رنز ہے۔

ابتک کھیلے گئے ایک روزہ میچز میں پاکستان نے پانچ وکٹوں پر 344 رنز بنائے ہیں جبکہ زمبابوے کا پاکستان کے خلاف زیادہ سے زیادہ سکور 9 وکٹوں پر 295 رنز ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...