قومی ٹیم ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج اردن روانہ ہو گی

قومی ٹیم ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج اردن روانہ ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی مرد و خواتین ٹیم 15 ویں ایشین سنیئر کراٹے چیمپئن شپ شرکت کیلئے (آج) منگل کو اردن روانہ ہو گی۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم سات کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں پانچ مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔