انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 12جولائی کو کھیلا جائیگا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 12جولائی کو کھیلا جائیگا

نوٹنگھم (آئی این پی)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جولائی کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 2-1سے شکست دی ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 14جولائی کو لندن میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جولائی کو لیڈز میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی