فخر ٹی 20 میں سال میں 500رنز بنانیوالے پہلے پاکستانی

فخر ٹی 20 میں سال میں 500رنز بنانیوالے پہلے پاکستانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرارے(آئی این پی)تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل میں91رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے جارح مزاج اوپنر فخر زمان سال میں 500ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔آسٹریلیا کیخلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں فخر زمان نے 12چوکے اور 3چھکے لگائے اور سال میں 500کا سنگ میل بھی عبور کیا۔سال 2018میں بھی وہ اس فارمیٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ ایک سال میں 500رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر وہ تیسرے کھلاڑی ہیں۔ویرات کوہلی نے 2010میں 641رنز بنائے تھے جو ایک ریکارڈ ہے، اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے فخر زمان کو مزید 125رنز درکار ہیں۔تین ملکی سیریز میں فخر زمان نے 278رنز بنائے ہیں، جو کسی بھی ٹورنامنٹ میں ایک پاکستانی کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔