دھونی کا وکٹوں کے پیچھے 5کیچ تھام کر نیا عالمی ریکارڈ

دھونی کا وکٹوں کے پیچھے 5کیچ تھام کر نیا عالمی ریکارڈ

برسٹول(آئی این پی)بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک میچ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ کیچز تھام کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے اتوار کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں وکٹوں کے پیچھے 5 کیچز تھام کر یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ کسی وکٹ کیپر نے پانچ کیچز پکڑے ہوں جبکہ دھونی نے وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز کا افغانستانی وکٹ کیپر محمد شہزاد کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر دیا، جنہوں نے 2015 میں اومان کے خلاف میچ میں وکٹوں کے پیچھے پانچ شکارز کئے تھے، انہوں نے تین کیچز تھامے تھے اور دو اسٹمپس کئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...