فیفا عالمی کپ،برطانوی سکول کی بچوں پر فٹبال کھیلنے کی پابندی

فیفا عالمی کپ،برطانوی سکول کی بچوں پر فٹبال کھیلنے کی پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی)برطانیہ کے قصبے کولچسٹر میں "ہوم فارم" پرائمری سکول کے پرنسپل نے ایک ہفتے کیلئے سکول کے طلبہ کو فٹ بال کھیلنے سے روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ بچوں کی جانب سے ظاہر ہونے والے ان خراب رویوں کے سبب کیا گیا جو عالمی کپ فٹ بال کے میچوں میں شریک نامور کھلاڑیوں کی نقل کرتے ہوئے سامنے آئے۔ سکول انتظامیہ کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ بچے کھیل کے دوران اختلاف اور جھگڑے کی صورت میں بہت اونچی آواز کے ساتھ لڑتے ہیں۔ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی کہ بچے کھیل کو "ضرورت سے زیادہ سنجیدگی" سے لے رہے ہیں۔ اس دوران عالمی کپ فٹ بال میں شریک ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں کا انداز اپنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ سکول انتظامیہ کے مطابق مقرر کردہ قواعد و ضوابط کی پابندی کرنے پر آمادہ ہونے کی صورت میں سکول کے بچے دوبارہ سے فٹ بال کھیل سکتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سکول کے پرنسپل رچرڈ پوٹر کا کہنا ہے کہ وہ "بچوں کی اس بات پر حوصلہ افزائی چاہتے ہیں کہ وہ منصفانہ طریقے سے کھیل کو کھیلیں اور اس دوران اخلاقیات اور کھیل کی روح کا خیال رکھیں۔ ان بچوں کی عمریں محض چار سے گیارہ برس کے درمیان ہیں اور یہ لوگ بڑے کھلاڑیوں کی نقل کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں بہت سی تلخ کلامیاں سامنے آتی ہیں۔