اے آئی اویولیڈنگ ٹورنامنٹ میںآج تین میچز کھیلے جائیں گے

اے آئی اویولیڈنگ ٹورنامنٹ میںآج تین میچز کھیلے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید تین میچز (آج) منگل کو کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں این ٹی ایس کا مقابلہ کالونی لائینز سے ہوگا،دوسرے میچ میں ڈیفنس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور تیسرے میچ میں اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے اور کالونی ینگ کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں لیگ کی لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں۔
جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں رائل کلب، سروے آف پاکستان،ایچ جے اے (اذکار)، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائیٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفنس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے، گروپ سی میں کالونی لائن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس جبکہ گروپ ڈی میں لیڈنگ یونٹ اے، نمل یونیورسٹی، یونٹی، منسٹری آف فنانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔