لیڈنگ کرکٹ ٹورنامنٹ،اسلامین ٹائیگرز اپنے میچ میں کامیاب
اسلام آباد (این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلامین ٹائیگرز اور منسٹری آف فنانس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔گذشتہ روز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلامین ٹائیگرز نے خازان کے خلاف واک اوورز حاصل کرکے دو پوائنٹس حاصل لئے، دوسرے میچ میں منسٹری آف فنانس نے یونٹی الیون کو 8 وکٹوں سے ہرادیا، منسٹری آف فنانس نے ٹاس جیت کر یونٹی الیون کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، یونٹی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنائے، ارسلان 28 رنز بناکر نمایاں رہے انور اور اسد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں منسٹری آف فنانس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پورا ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، آصف 43 رنز بناکر نمایاں رہے، اس موقع پر شہزاد ظفر مہمان خصوصی تھے ، ٹورنامنٹ کے مزید تین میچز (آج) منگل کو کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں این ٹی ایس کا مقابلہ کالونی لائینز سے ہوگا،دوسرے میچ میں ڈیفنس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور تیسرے میچ میں اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے اور کالونی ینگ کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا ،ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں لیگ کی لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں رائل کلب، سروے آف پاکستان،ایچ جے اے (اذکار)، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائیٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفنس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے، گروپ سی میں کالونی لائن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس جبکہ گروپ ڈی میں لیڈنگ یونٹ اے، نمل یونیورسٹی، یونٹی، منسٹری آف فنانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔