چیف آف دی ایئر سٹاف سکوائش ٹورنامنٹ،7 ممالک کی شرکت کی تصدیق

چیف آف دی ایئر سٹاف سکوائش ٹورنامنٹ،7 ممالک کی شرکت کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل مینز اور پاکستان انٹرنیشنل ویمن سکوائش ٹورنامنٹ میں 7 ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دونوں ایونٹس 10سے14ستمبر تک مصحف علی سکوائش کمپلیس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ مینز ایونٹ کیلئے 30ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10ہزار ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کے لئے فیڈریشن نے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل مینز اور پاکستان انٹرنیشنل وومنز سکوائش ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ، ملائشیاء، مصر، ایران،آسٹریا، تھائی لینڈ اور نیدر لینڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، اسی طرح دونوں ایونٹ میں میزبان پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو میدان میں اتاراجائے گا۔ مردوں کے ایونٹ میں ہانگ کانگ سے عالمی نمبر 20 لیو آؤ اور خواتین کے ایونٹ میں مصر سے عالمی نمبر 13 رون ٹاپ سیڈ ہوں گے۔