راولپنڈی میں نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹرائلز کا انعقاد اسی ماہ کیا جائیگا

راولپنڈی میں نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹرائلز کا انعقاد اسی ماہ کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(اے پی پی)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہدایت پر نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹرائلز کا انعقاد جولائی کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انڈر 14 اور انڈر 16 کے ٹرائلز رواں ماہ کے آخر میں منعقد کئے جائیں گے جس میں تمام کھیل شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹرائلز کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
۔ اور پھر ان میں انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ڈویژن مقابلے کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب سپورٹس بورڈ کا بہت اچھا فیصلہ ہے، اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔