سری لنکا اور جنوبی افریقہ کاپہلا ٹیسٹ12جولائی کو شروع ہوگا

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کاپہلا ٹیسٹ12جولائی کو شروع ہوگا

گال(آئی این پی)سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ اور سری لنکن کرکٹ بورڈ الیون کے درمیان کھیلا گیا ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ جنوبی افریقن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12سے 16جولائی، دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 جولائی تک کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز سے قبل پروٹیز ٹیم 26 جولائی کو پریکٹس میچ کھیلے گی، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 جولائی سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے یکم اگست، تیسرا ون ڈے 5 اگست، چوتھا ون ڈے 8 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...